مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کارروائی قومی زبان ”اردو“ میں چلائی

Feb 15, 2017

اسلام آباد(قاضی بلال)ایوان بالا کی کارروائی منگل کے روز ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے موسیمیاتی تغیرات ¾ عدالتوں سے باہر فیصلوں اور غلط مقدمات کرنے سے متعلق بلوں کو پیش کیا ان تمام بلوں کو تاریخی قرار دیدیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر تنقید کرنے لگے تو مولانا حیدری نے انہیں روک دیا اور کہاکہ یہاں جلسے والی تقاریر نہ کریں۔مکمل اجلاس کی کارروائی مولانا حیدر ی نے اردو میں کی اور کئی بار ایوان کو اپنی مرضی سے چلاتے رہے مختلف رپورٹس میں وقت مانگنے کو تحریک سمجھ کو ووٹنگ کراتے اور منظورکرتے رہے ۔ سب سے کمال یہ کیا کہ ایجنڈے سے ہٹ کر کسی کو بات نہیںکرنے دی اور ایجنڈے مکمل کرنے پر اجلاس ٹھیک تین گھنٹے بعد ملتوی کر دیا اوراجلاس ملتوی کرتے ہوئے وقت بتائے بغیر ہی اٹھ کر چلے گئے ۔
غفور حیدری/اردو

مزیدخبریں