جان لو میں کون ہوں
وقت کا فرعون ہوں
سجدوں میں پڑے رہو
کچھ دست بستہ کھڑے رہو
جو بھی سر اٹھائے گا
کچل ہی دیا جائے گا
دعوے سب خدائی کے
کروں گا ڈھٹائی سے
برائی ہی تہذیب ہے
اسلام اب رقیب ہے
جان لو میں کون ہوں
وقت کا فرعون ہوں
غیب سے آواز آئی
اچھی نہیں کبریائی
اللہ بڑی ذات ہے
تیری کیا اوقات ہے
وہ غرق نیل کر دے
پل میں ذلیل کر دے
جان لیں فرعون یہاں
بڑا پھر کون یہاں؟
(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ )