ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خط میں دیر کیوں؟

مکرمی! امت مسلمہ کی عظیم مجاہدہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکی قید و بند کی ناحق صعوبتوں کو کاٹتے 14 برس بیت گئے مگر تا حال حکومتی سطح پر وعدوں اور ملاقاتوں کے سو ا کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے۔ اب جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام ان قیدیوں کی فہرست میں آ گیا جن کی رہائی ممکن ہے اور معاملہ حکومت کیطرف سے امریکہ کے پیغام ایک خط، محض ایک خط پر جا ٹھہرا ہے۔ پوری قوم اس مسئلے پر یک زبان ہے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی قومی وقار میں اضافے کا بھی باعث ہے تو کیا وجہ ہے کہ حکومت پاکستان ایک خط لکھنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان سے فی الفور اپیل ہے کہ خط تحریر کر کے ارسال کرے اور عوام الناس بھر پور انداز میں اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر اٹھائیں۔ ( قدسیہ شاہین و دیگر خواتین حلقہ اسلامی، گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن