سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کی صورت میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کو نئی دہلی میں ہائی کمشنر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عبدالباسط جن کی مدت ملازمت ڈیڑھ سال تک باقی ہے کو جنیوا یا نیویارک میں اہم سفارتی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ تین روز پہلے جنیوا میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد اعلیٰ سطح کے مزید تبادلوں کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...