گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے محنت کش جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر نعرے بازی کی، تفصیلات کے مطابق جگنہ کے رہائشی 45 سالہ اسحاق کو اچانک طبیعت خراب ہو نے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں لایا گیا جہاں پر علاج معالجہ کے دوران اسحاق جاںبحق ہو گیا جس سے ورثاء میں اشتعال پھیل گیا جنہوں نے نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی، بعدازاں مظاہرین نعش لے کر ایم ایس آفس کے با ہر پہنچ گئے جہاں پر بھی انہوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ اسحاق کی ہلاکت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی۔پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نعش لے کر چلے گئے۔