ترکی میں روسی سفیر کا قتل عالمی پریس سال 2017ء کی بہترین تصویر قرار، روس کا شدید احتجاج

انقرہ (این این آئی) گزشتہ برس دسمبر میں ترک دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر پر حملے کے دوران اتاری گئی ایک تصویر کو’’عالمی پریس کی سال 2017ء کی بہترین تصویر‘‘ کا انعام دیا گیا ہے۔ یہ تصویر ایسوسی ایٹڈ پریس کے ترک فوٹو گرافر برہان اوزبیلی نے کھینچی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ہاتھ میں پستول اور چہرے پر غصہ‘‘ یہ تصویر اس ترک پولیس اہلکار کی تھی جس نے انقرہ میں روسی سفارت کار کو قتل کیا تھا۔ ورلڈ پریس فاؤنڈیشن کے ججز نے اس تصویر کو ایک ایسی دھماکا خیز تصویر قرار دیا جو عصر حاضر میں پائی جانے والی نفرت کی عکاسی کر رہی ہے۔ دریں اثناء انقرہ میں روسی سفارتخانے نے روسی سفیر کو قتل کرنے کی تصویر کو انعام دینے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ روسی سفارتخانے نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر بیان میں کہا جیوری کا فیصلہ اخلاق سے عاری ہے جس میں اخلاقی اقدار کی توہین کی گئی ہے۔ خوفزدہ کرنیوالی دہشت گردی کی پراپیگنڈا ہر صورت میں ناقابل قبول ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...