لاہور ٹیکس بار الیکشن: ڈیموکریٹک گروپ دوبارہ اکٹھا ہو گیا، افتخار احمد پینل کی حمایت کا اعلان

Feb 15, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کے سلسلے میں ڈیموکریٹک گروپ دوبارہ اکٹھا ہو گیا۔ ڈیموکریٹک کے منشاءسکھیرا اور عائشہ قاضی گروپ نے اکٹھا ہونے پر ٹیکس بار کے آئندہ الیکشن کیلئے افتخار احمد پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مارچ میں ہو رہے ہیں جس کیلئے ٹیکس بار کے ممبران اور وکلاءدھڑوں کے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیموکریٹک گروپ کے اکٹھا ہونے پر بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں گروپ کے ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مشتاق سکھیرا، محسن ورک، عبدالقدوس مغل، عارف اعجاز، احسن ورک، علی اعوان، غلام مرتضی، انور پسریچہ، شوکت امین شاہ، افتخار بشیر، میاں ارشد، چودھری انور، شکیل بسرا، رانا آصف، افضل مغل، ذوالفقار احمد، سعید کھیتران سمیت ٹیکس بار کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں