بھارت کا آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز کی ڈگریاں تسلیم کرنے سے انکار

راولاکوٹ (آئی این پی)آزاد کشمیر میں زیر تعلیم میڈیکل کالجز کے طلباءاور طالبات کی ڈگریاں تسلیم کرنے سے بھارتی سرکار نے انکار کر دیا ‘ بھارت کے نئے فیصلے کے باعث آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں نئے داخلے بھی نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹ پر آنے والے بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کو کراچی لاہور سمیت پاکستان کے دیگر میڈیکل کالجز میں منتقل کر دیا گیا۔ اس ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجز میں دوسرے تیسرے اور چوتھے بیج میں زیر تعلیم طلباو طالبات اور ڈگری مکمل کرنے والے طلباءو طالبات کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے ۔ پونچھ میڈیکل کالج کے ایک ذمہ دار کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آ کر آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلبا اور طالبات کی ڈگریاں بھارتی میڈیکل کونسل (میڈیکل کونسل آف انڈیا) نے اس وجہ سے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی جاری کردہ ہیں اور بھارت آزاد کشمیر کی ”آزاد“ حیثیت تسلیم کرنے سے انکاری ہے جس وجہ سے اس نے اپنے زیر قبضہ ریاست کے علاقے سے یہاں آ کر تعلیم حاصل کرنے والے میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات کی ڈگریاں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا رواں سال پونچھ میڈیکل کالجر راولاکوٹ میں میرٹ پر آنے والے تین طلباءکو کراچی کے میڈیکل کالج میں بھیج دیا گیا۔ دوسری طرف مظفر آباد میڈیکل کالج سے گریجویشن مکمل کرنے والی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ان کی ڈگریاں تسلیم کرنے سے انکار کر کے واپس آزاد کشمیر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...