پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا میں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ایف آر ٹانک اور مہمند ایجنسی کے سکولوں کو بندوبستی علاقوں میں ٹرانسفر کرنے سے روک دیا ہے، عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ احکامات منگل کے روز مہمند ایجنسی کے درخواست گزار علی حیدر اور ایف آر ٹانک کے نجیب اللہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔ فاضل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے جواب طلب کر لیا۔