لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے ساتھ صلح کرنے کے لیے سفارشات کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی قومی ٹیم میں واپسی ممکن ہو سکے۔ اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو بھی سفارش کرائی گئی ہے کہ وہ عمران بٹ کے حوالے سے نرم پالیسی اپنائے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران بٹ نے میڈیا میں آن ریکارڈ الزامات لگائے ہیں لہذا سب سے پہلے عمران بٹ میڈیا میں آ کر اپنے الزامات کو واپس لیں تاکہ لوگوں کو اصل حقائق لوگوں کو پتہ چل سکیں۔