مرےڑ چوک اور لےاقت باغ کو سگنل فری بنانے کےلئے دو کنسٹرکشن کمپنےوں نے بطور کنسلٹنٹ کوالےفائی کرلےا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں مرےڑ چوک اور لےاقت باغ کو سگنل فری بنانے کےلئے دو کنسٹرکشن کمپنےوں مےسرز نےسپاک اور مےسرز عثمانی نے بطور کنسلٹنٹ کوالےفائی کرلےا اس منصوبے کا پی سی ون تےار کرنے کےلئے حکومت پنجاب نے دس ملےن روپے کی گرانٹ جاری کردی 17 فروری تک ان دونوں مےں سے حتمی کنسلٹنٹ فرم کا انتخاب کےا جائے گا جسے ےہ ٹاسک دےا جائے گا کہ وہ پی سی ون مےں بتائے کہ مرےڑ چوک اور لےاقت باغ مےں ٹرےفک جام کا حل فلائی اوور ہے ےا انڈر پاس بناےا جائے رےجنل پولےس افسر وصال فخر سلطان راجہ نے بھی راولپنڈی مےں شدےد ٹرےفک جام سے نمٹنے کےلئے ٹرےفک پولےس کا اجلاس بھی بلواےا تھا جبکہ لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ مےں بھی ٹرےفک کی روانی مےں خلل ہونے کا معاملہ زےر سماعت ہے جس مےں راولپنڈی کی انتظامےہ ، پولےس ، بلدےاتی و تعمےراتی اداروں کی کارکردگی پر سوالےہ نشان لگا تھاجس کے بعد حکومت پنجاب نے آر ڈی اے کو بھی اس ضمن مےں صورتحال کی بہتری کےلئے ہداےات جاری کےں ۔

ای پیپر دی نیشن