راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مامون الرشےد شےخ نے ضلع کونسل کی ےوسی مورگاہ کے وائس چےئرمےن کو نا اہل قرار دئے جانے پر چےئرمےن کی بھی نا اہلی ہوجانے کی رٹ پٹےشن پر فےصلہ محفوظ کرلےا پٹےشنر چوہدری محمداصغر کے وکےل سردار عبدالرازق خان اےڈووکےٹ نے دلائل دےتے ہوئے کہا کہ ےونےن کونسل مورگاہ کے بلدےاتی الےکشن مےں جمےل چےئرمےن اور گلفام وائس چےئرمےن منتخب ہوئے لےکن بعد مےں سرکاری ملازمت سے برطرف ہونے کے باعث وائس چےئرمےن گلفام کو الےکشن کمےشن نے نا اہل قرار دے دےا تھا جبکہ بلدےاتی قانون کے تحت ےوسی کے چےئرمےن اور وائس چےئرمےن دونوں کا مشترکہ پےنل ہوتا ہے اگر اےک نا اہل ہوتو دوسرا اس کے ساتھ ہی عہدے سے چلا جاتا ہے لےکن اس ےوسی مےں اےسا نہےں ہوا عدالت عالےہ سے استدعا ہے کہ وائس چےئرمےن کی نا اہلی کے بعد چےئرمےن کو بھی اس عہدے سے فارغ قرار دےا جائے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد عدالت عالےہ نے رٹ پر فےصلہ محفوظ کرلےا ۔
چےئرمےن ےوسی مورگاہ کے نا اہل ہوجانے کی رٹ پٹےشن پر فےصلہ محفوظ
Feb 15, 2017