لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کی سٹوڈنٹ کونسلر شاہین فردوس کی نئی کتاب ’’تو شاہیں ہے‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں معاشرے کے نئے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان کا ٹیکنیکل انداز میں حل پیش کیا گیا ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی نے کتاب کو وقت کی اہم ضرور قرار دیا ہے۔