لاہور( لیڈی رپورٹر)خواتین صوبائی وزرائ، تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی رہنماؤں نے چیئرنگ کراس دھماکہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ صوبائی وزراء بہبود آبادی ،تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز اور زکوٰۃوعشر نغمہ مشتاق نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ نے کہا کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ بہت گہر اور مضبو ط ہے ،پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ انداز میں کاروائی کررہے ہیں، وہ قوم کاحوصلہ اور عزم پسپا نہیں کرسکتے‘جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔