محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی اورشمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں کہیں کہیں بارش جبکہ مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو کوئٹہ، قلات اور ژوب میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ اوراسلام آباد میں آٹھ،لاہور دس جبکہ پشاور اور ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں ہفتے کے آخر پر ملک کے مخلتف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
Feb 15, 2017 | 15:11