سپریم کورٹ پاناما کیس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی: مسلم لیگ ن رہنما

Feb 15, 2017 | 15:20

ویب ڈیسک

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ کہا نوازشریف کےدورمیں ان لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، شیخ رشیدکالال مفلرسیاسی کفن میں تبدیل کردیں گے، شاہ محمودقریشی درباروں کی کمائی کھاتےہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےعوام اورسکیورٹی اداروں نے قربانیاں دیں، نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آرہے ہیں، دہشتگردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تدفین نہیں ہوئی کہ عمران خان نےپنجاب حکومت پر تنقید کی۔ لاہور واقعے پرعمران خان نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔
انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنقید تعمیری ہونی چاہیے ،عمران خان احمقوں کی جنت میں نہ رہیں ،سپریم کورٹ سے فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق آئے گا۔

مزیدخبریں