اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اکاسی ویں پیشی ہے پاناما کیس وہیں کھڑا ہے، وسائل کہاں سے آرہے ہیں، اس کا جواب نہیں دیا جارہا، سوال یہ ہےکہ جائیداد کی خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی، حسین نواز کیسے ان جائیدادوں کے مالک ہیں، جب جائیدادیں آپ کی ہیں تو آپ نے خریدی کہاں سے ہیں ۔
عارف علوی کا کہنا تھاکہ جج صاحبان نے سوال کیا کہ دو بچوں کے لیے چار اپارٹمنٹس کیوں ہیں، یہ کہانی بڑھتی چلی جارہی ہے ان کے پاس جوابات نہیں ہیں ، ابھی تک اونر شپ سے متعلق کوئی تحریری دستاویز نہیں آئی۔