افغان نائب سفیر کی طلبی، لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ نے لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغانستان کے نائب سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار افغانستان سے سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان نے اس بارے میں تمام معلومات فراہم کی ہیں پھر بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیا جانا باعث تشویش ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن