پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپیہ لٹر اضافہ

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن