لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )کراچی واٹر بورڈ نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانے والی لائن میں رساو¿ کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران کیمپ لگایا جائے گا۔ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے سٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضازیدی نے ادارے کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پرنیشنل سٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی ا?ب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں، دنیائے کرکٹ کی نظریں حکومت سندھ خصوصاً وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بھرپور توجہ اور ذاتی دلچسپی سے کراچی میں 25 مارچ کوکھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔اس موقع پر واٹر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کرے گا، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے سٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹربورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہونگے۔واٹربورڈ حکام میچ کے منتظمین اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں، یہ ہدایات ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔واٹربورڈ حکام نے جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم کو بتایا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر ادارہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کرے گا، سٹیڈیم کے اندر اور باہر فراہمی ونکاسی آب کے کسی بھی قسم کے مسائل ہیں تو آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کیے جا سکیں، سٹیڈیم کے جنرل منیجرنے بتایا کہ سٹیڈیم میں فراہمی آب کا کوئی مسئلہ نہیں جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے لائن میں رساو¿ کا خاتمہ ضروری ہے۔اس موقع پر واٹربورڈ حکام نے نیشنل سٹیڈیم کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔
اس دوران حکام نے فیصلہ کیا کہ گھاس میں دبے دو مین ہولوں اور سیوریج لائن کی صفائی اور سٹیڈیم کے احاطے کے اندر و باہر گٹروں کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب و ڈھکن رکھنے کے کام کا فوری آغاز کردیا جائے گا، میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے سٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیورکلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹر بورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہوں گے۔