پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اس سے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب آسان ہو گا : حسن علی

Feb 15, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ٹیم کے فاسٹ با¶لر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہمیں اس ٹیلنٹ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام کھیلوں کیلئے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہو گا تاکہ ملک میں کھیل کا شعبہ پروان چڑھ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروزپور روڈ میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام منعقد ہونے والے 14ویں سالانہ سپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کی جانب سے جونیئر سکولز کے بچے اور بچیوں کا سپورٹس گالا کا انعقاد کروانا خوش آئند ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ایسی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ یونیک سپورٹس گالا کا افتتاح ایم این اے کرن ڈار نے کیا۔ پہلے روز بچوں کے درمیان میوزیکل چیئر، کلا¶ن ریس، رسہ کشی اور ریلے ریس کے مقابلے ہوئے اور جیتنے والے بچوں میں کرکٹر حسن علی، چیئرپرسن یونیک گروپ میڈم سعدیہ خرم اور ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید حسنین کاظمی، ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ پروفیسر جہانزیب انور ملک کے علاوہ والدین، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں