سپرنگ پولو کپ : آرمی وائٹ، ڈائمنڈ پینٹس بلیو کی ٹیمیں کامیاب

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ءکے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آرمی وائٹ نے آرمی ریڈ کو6-3 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے ڈائمنڈ پینٹس بلیک کو 6-5 سے مات دی۔آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے ۔
اس میچ میں مقابلہ پانچ پانچ گول سے برابر تھا تاہم میچ کے آخری لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے گول سکور کرکے میچ 6-5 سے جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیو کی طرف سے ماکوس اریا نے تین، احمد زبیر بٹ نے دو جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیک کی طرف سے ایلگیو کیسٹینو نے چار اور عبدالرحمان منوں نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ رضویز/ماسٹر پینٹس بمقابلہ نیوایج/گارڈ گروپ جبکہ دوسرا میچ باڑیز بمقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوگا۔

سپورٹس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، کوتاہی برداشت نہیں کریں گے : عامر جان
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس کے روشن مستقبل کیلئے سپورٹس کے زیرتعمیر منصوبے جلدازجلد مکمل کئے جائیں۔ ان میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپورٹس کے زیرتعمیر منصوبوں اور گراﺅنڈ زمیں فلڈ لائٹس لگانے کے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈپٹی سیکرٹری پلاننگ تہمینہ حبیب، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ملک ناصر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو رکھ شاہدرہ (گاﺅ شالا)،کرول گھاٹی، پانڈوکی، رائیونڈ اور بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم رکھ جھیڈو کے زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزیدکہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کررہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کلچر فروغ پائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سپورٹس منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...