کینیڈین سکیٹر کم باﺅٹن کو آن لائن قتل کی دھمکیاں‘ گالیاں

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) کینیڈین شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹر کم باﺅٹن کو آن لائن قتل کی دھمکیاں اور گالیاں ملنے لگیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز 500میٹر مقابلے میں برونز میڈل جیتا تھا ۔ کورین اتھلیٹ چوئی من جیانگ مداخلت کی وجہ سے ڈس کوالیفائی ہو گئی تھی جس کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور کینیڈین اتھلیٹ کے ٹوئٹراور دیگر پیچز پر نہ صرف قتل کی دھمکیاںدیں بلکہ گالیوں سے بھرے فقرے بھی لکھے ۔ تئیس سالہ اتھلیٹ نے کورین شائقین کی طرف سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹس بند کر دیئے ۔انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شائقین اتھلیٹس کااحترام کریں ۔کورین اخبار کے مطابق شائقین نے نہ صرف انگلش زبان بلکہ کورین میں بھی گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیں ۔رپورٹ کے مطابق تقریبا دس ہزار افرادنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن