ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ، قومی 8 رکنی ٹیم ملائیشیا چلی گئی

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آٹھ رکنی پاکستان سائیکلنگ ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ کراچی ملائیشیا روانہ ہو گئی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی کے مطابق چیمپئن شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیاءمیں کھیلی جائے گی جس میں5 کھلاڑی اور3 آفیشلز شامل ہےں۔ پاکستان کی سائےکلنگ ٹیم میں زاہد ، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ ا ٓفیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نثار احمد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دو ماہ لاہور میں جاری رہا اور کیمپ میں انہیں ہارون رشید اور آمین سہلری جےسے کوچوں نے جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی۔سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ایشیا کی 42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتحب کیا گےاہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...