تیس سال تک مہاجرنام پر ووٹ لیکر اقتدارکے مزے لوٹنے والوں کو حساب دیناہوگا، مہاجر موومنٹ

کراچی( خصوصی رپورٹر) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنر ل شاہد فراز نے کہا کہ تیس سالوں تک مہاجر نام پر سیاست اور مہاجر ووٹوں پر اقتدار کا نشہ لوٹنے والے آج اپنی مال و دولت ،جائیدایں اور اپنے سرکردہ جرائم سے بچنے کیلئے لفط مہاجر سے منحرف ہوکر محفوظ راستہ اختیار کرنے اور ا پنے گناہوں سے بچنے کا جو سپنا دیکھ رہے ہیں وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ شاہد فرازنے لانڈھی بیت الحمزہ پرشاہ فیصل کالونی سے آئے بزرگوںکے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ اپنی قوم سے محبت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم دیگر قومیتوںکے خلاف ہیں۔شاہد فراز نے کہا کہ جس طرح دیگر قومیتں کو اپنی شناخت اور نام کے ساتھ کام کرنے کی مکمل آزادی ہے تو مہاجروں کیلئے انکی شناخت کو جرم کیو ں سمجھا جاتا ہے۔ہماری قوم کی بدقسمتی جن پر منظم سازش کے تحت ایسے نمائندے مسلط کردئیے گئے جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر لاشوں کی سیاست کی، شہدا قبرستان آباد کئے ، معصوم نوجوانوں کو اندھی گولیوں کا شکار بنایا،اور مہاجر نام پر ووٹ لیکر اقتدارکے مزے لوٹے جبکہ بدلے میں قوم کو صرف بدنامی ،رسوائی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔
مہاجر موومنٹ

ای پیپر دی نیشن