پاکستان سے مذاکرات نہیں منہ توڑ جواب دیا جائے: بی جے پی کی ہرزہ سرائی

Feb 15, 2018

جموں(آن لائن) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سے مذاکرات کی نہیں بلکہ اس کو منہ توڑ جواب دینے کی بات کی جانی چاہیے پاکستان کے ساتھ کب کیسے اور کن معاملات پر بات ہونی چاہیے کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اور صرف مرکزی سرکار کو ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر پاکستان کے ساتھ کبھی بات چیت ہوگی تو وہ صرف اس کے قبضے والے کشمیر پر ہوگی اس کو واپس حاصل کرنے پر ہو۔گی انہوں نے محبوبہ مفتی کا نام لئے بغیر کہا سنجوان ملٹری سٹیشن پر حملے سے یہ واضح ہوگیا جنگجو¶ں کو مسلسل پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے ایسے میںیہ بات کرنا کہ پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہیے مجھے لگتا ہے کہ اس کا کوئی جواز نہیں ہے بات چیت کے بجائے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی بات کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا جب تک پاکستان جنگجو¶ں اور علیحدگی پسندوں کی حمایت بند نہیں کرتا تب تک اس کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں ہے ۔
بی جے پی

مزیدخبریں