کوئٹہ: گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور ساس کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔بدھ کو ہزراہ ٹائون میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو علیٰ الصبح ہزارہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ایک شخص سید مہدی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی ستارہ بی بی اور ساس بختاور کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔پولیس نے نعشوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا اور موقع واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن