’’سچی محبت‘‘ اڑیسہ: نوجوان نے تیزاب سے بری طرح جھلس جانے والی لڑکی کو جیون ساتھی بنا لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جگت پور میں سچی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے تیزاب سے بری طرح جھلس جانیوالی اپنی دوست سے شادی کرلی۔ پرامودینی 2009ء میں کالج سے پیپر دیکر گھر آ رہی تھی کہ ایک اوباش لڑکے نے اس پر تیزاب کا کین انڈیل دیا۔ اس لڑکے کو رشتہ دینے سے انکار کیا گیا تھا جس پر وہ غضباک ہو گیا۔ تیزاب سے پرامودینی کا 80 فیصد جسم جھلس گیا اور بصارت جاتی رہی۔ وہ مہینوں ہسپتالوں میں داخل رہی، وہاں اسکی ملاقات میڈیکل ریپ سروج ساہو سے ہوئی۔ سروج سے ہونیوالی ملاقاتیں محبت کا روپ دھار گئیں۔ اب علاج کیلئے پیرامودینی کی بصارت 20 فیصد کام کرنے لگی ہے وہ چل پھر کر گھر کے کام کر لیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...