لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب کمپنی سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ جن سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری کنٹریکٹ منسوخ کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جمعہ کو دوپہر تین بجے طلب کرلیا۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو نیب لاہو ر نے طلب کیا ہے۔
آشیانہ ہائوسنگ سکیم: نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو آج دوبارہ طلب کر لیا
Feb 15, 2018