واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی، فلوریڈا سکول میں فائرنگ سے 3 افراد مارے گئے جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈکوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کردئیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈکوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔ واقعہ پر ایف بی آئی کا کہنا ہے یہ دہشت گردی نہیں۔ فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں مرجری سٹون مین ڈوگلاس ہائی سکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ طلبہ کو سکول سے نکال لیا گیا سکول میں 3 ہزار سے زائد بچے پڑھتے ہیں۔