اسلام آباد+ راولپنڈی(آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے نئے ترک سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے جبکہ دونوں ملکوں کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ ترک سفیر احسان مصطفی یروکل اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترکی کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ترکی کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے خاص طور پر سکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔
ایاز صادق‘ جنرل زبیرمحمود سے نئے ترک سفیر کی ملاقات علاقائی امور‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Feb 15, 2018