ملتان ہا ئیکورٹ بار کے صدر کی لائسنس معطلی‘ ہائیکورٹ کا نیا بنچ بنانے‘ شیرزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم

Feb 15, 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کے وکالت لائسنس معطلی کیس میںشیر زمان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ شیر زمان آئندہ پیر کوعدالت میں پیش ہو جائیں اورعدالت میں پیشی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ شیر زمان کے وکیل نے استدعا کی کہ شیر زمان کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ لائسنس بحالی کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔عدالت نے لاہورہائیکورٹ کو ہدایت کی کہ چیف جسٹس معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے نیا بینچ تشکیل دیں جو آئندہ ہفتے سے کیس کی سماعت کرے اور شیر زمان کو پیش ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں