ریاض(اے پی پی) شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے یمن میں ہیضہ کی روک تھام اور علاج کے لئے جامع منصوبہ بندی مرتب کی گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی مرکز نے عالمی ادارہ امور صحت کے ساتھ 3 معاہدے کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 95 لاکھ 9866 ڈالر کی ہے۔ شاہ سلمان امدادی مرکز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن میں ہیضہ سے متاثرین کے لئے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ ولی عہد مملکت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے امدادی مرکز نے 66.7 ملین ڈالر مخصوص کئے ہیں جن کے تحت عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے خطے میں امدادی کارروائیاں کی جائیں گی۔
یمنی متاثرین کی امداد کیلئے شاہ سلمان امدادی مرکز کے ڈبلیو ایچ او سے 3 معاہدے
Feb 15, 2018