شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، پرویزرشید

Feb 15, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرعدالتی کارروائی کا حصہ ہیں، وہ ایک دن میں دو مرتبہ بھی عدالتوں میں پیش ہوئے۔ بدھ کو شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبہ پر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نیب ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو ٹارگٹ نہ کرے، شریف خاندان خود کو عدالتوں کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں، وہ ایک دن میں دو مرتبہ بھی عدالتوں کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دوران کیس نواز شریف اور مریم نواز متعدد بار بیرون ملک گئے اور واپس آئے۔ انہوں نے نیب کے منفی اقدامات کو عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔

مزیدخبریں