جڑواں شہروں سے دوموٹر سائیکل اورپانچ گاڑیاں چوری ہو گئیں

راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائر پورٹ کو محمد ذیشان خان نے بتایا کہ گلزار قائد میں میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ، چار موبائل فون ، ایل ای ڈی اور یو پی ایس چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کو فرحان احمد چٹھہ نے بتایا کہ مال پلازہ سے میری گاڑینمبرEZ - 579 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو عبدالباسط نے بتایا کہ گلریزiii میں میری کرولاGLI کار نمبرWW - 543 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد علی آفریدی نے بتایا کہ سید پور روڈ پر میری کرولا کار نمبرIDE - 408 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو طفیل احمد نے بتایا کہ چکلالہ سکیم تھری میں میرے گھر سے رائفل ،200 گولیاں اور ایل ای ڈی چوری ہوگئیں تھانہ نصیر آباد کو عرفان نے بتایا کہ چاکرہ میں میرا موٹر سائیکل نمبرAKN - 941 چوری ہوگیاتھانہ کینٹ کو علی حسن نے بتایا کہ سنگا پور پلازہ کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 9912 چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کو گلفراز عباسی نے بتایا کہ میری دکان سے نقدی ، شناختی کارڈ چوری ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو محمد ارشد نے بتایا کہ علی پور میں میری ساس سے پرس چھین لیا گیا جس میں نقدی ، شناختی کارڈ تھے تھانہ کوہسار کو ظہیر اقبال نے بتایا کہ چڑیا گھر سے میری مہران کار نمبرRIA - 1572 چوری ہوگئی تھانہ کراچی کمپنی کو محمد خالد نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں میرے گھر کے سامنے سے کرولا کار نمبرLRV - 858 چوری ہوگئی تھانہ سبزی منڈی کو محمد سجادنے بتایا کہ سیکٹر جی الیون فور میں میری دکان سے نقدی ، چائے اور پستول چوری ہوگئے تھانہ رمنا کو وردان خان نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون ون میں میرے گھر سے نقدی اور پستول چوری ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن