چیف جسٹس کے حکم پرسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو کمرہ عدالت سےگرفتارکرلیا گیا

Feb 15, 2018 | 17:43

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متروکہ وقف املاک کرپشن کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کے حکم پر متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کوکمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آصف ہاشمی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آصف ہاشمی وطن واپس آگئے ہیںجس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ آصف ہاشمی وطن آگئے ہیں۔چیف جسٹس بولے بڑی منت کرن پڑی آپ کو منانےمیں۔آصف ہاشمی مفرور قرار ہیں،انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ وکیل آصف ہاشمی نے کہا کئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں کرالی ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جن کیسز میں آصف ہاشمی ضمانت پرنہیں ہے ان میں گرفتار کرلیں۔جس کے بعد آصف ہاشمی احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں مقدمات ہیں آصف ہاشمی کیخلاف ٹرائل شروع کرایاجائے۔

مزیدخبریں