ڈپٹی میئر کراچی اورمتحدہ پاکستان کے بارہ منحرف ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متلعق درخواستوں پر سماعت ،ڈاکٹر فاروق ستار کو دلائل کے لیےپانچ مارچ کو بلالیاگیا

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہڑا اور ایم کیو ایم پاکستان کے 12 منحرف ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی نااہلی سے متلعق درخواستوں پر سماعت کی۔ سینیٹر بیرسٹر محمد سیف نے موقف اختیار کیا کہ فاروق ستار کی بجائے خالد مقبول صدیقی کو پٹیشنر بنایا جائے۔ایس اے اقبال قادری نے اعتراض اٹھایا کہا کہ فاروق ستار ہی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ہیں۔ بیرسٹر سیف نے دلائل میں مزید کہا کہ ڈر ہے فاروق ستار ارشد ووہڑا کے خلاف درخواست واپس لےلیں گے اس لیےخالدمقبول صدیقی کےدرخواست گزاربننے کی پٹیشن منظور کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ آپ کی درخواست منظورکرنے کا مطلب ہو گا فاروق ستار کی کنوینر شپ کے خلاف فیصلہ دے دیا۔الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرتےہوئے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی، فاروق ستار کوبھی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایم کیو ایم کی منحرف رکن ارم عظیم فاروقی نے دعوی کیا کہ متحدہ کی دھڑے بندی سب کے سامنےآگئی ہے۔لیڈر کس کو مانیں ایم کیو ایم ارکان تاحال شش و پنچ کاشکار ہیں۔ ارم فاروقی نے مزید کہا کہ سلمان مجاہد کے خلاف تصویریں بطور ثبوت سامنے آئی ہیں ۔سلمان مجاہد سچے ہیں تو عدالت میں ثابت کریں۔

ای پیپر دی نیشن