مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنےوالوں کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ‘ 100بڑے انویسٹرز کی فہرست تیار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں کےلئے شکنجہ تیار کر لیا، گوشواروں کی تحقیقات کیلئے لاہور کے 100سے زائد بڑے سرمایہ کاروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے فہرست مرتب کرنے کے بعد انکے بینک اکاﺅنٹس، املاک کا ریکارڈ اور گوشواروں کا تقابلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ ایکسائز، سوشل سکیورٹی سمیت دیگر محکموں سے بھی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوشواروں میں ظاہر کردہ اثاثوں کا موازنہ کرنے کے بعد ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا۔ جبکہ مزید بڑے سرمایہ کاروں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن