برطانوی ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی نصر اللہ کا انتقال

Feb 15, 2019


برمنگھم( نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے ہسپتال میں زیر علاج پاکستانی شخص نصر اللہ انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نصر اللہ کئی برسوں سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔نصراللہ نے کچھ عرصہ قبل اپنا آخری وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نصراللہ کی اہلیہ اور بچوں کو ویزا جاری کیا تھا جبکہ پاک فوج کی جانب سے نصراللہ کے بیوی بچوں کے برطانیہ سفر کے انتظامات کیے گئے تھے۔ نصراللہ کے اہل خانہ 30 جنوری کو ان سے ملنے کوئن الزبتھ اسپتال پہنچے تھے اور یہ ان کی 9 برس بعد پہلی ملاقات تھی۔
انتقال

مزیدخبریں