راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آر اے بازار کے علاقے طارق سٹریٹ میں موٹر سائیکل سوار چہرہ پتنگ کی ڈور میں الجھنے سے زخمی ہوگیا ریسکیو1122 نے بتایا کہ 45 سالہ ساجد حسین سکنہ گرجا روڈ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک اس کے چہرے سے ڈور الجھ گئی جس سے ناک شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھجوایا گیا ڈاکٹروں نے ناک اور چہرے کی مرہم پٹی کی پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی ۔