سعودی ولی عہد کی کل وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات، صدر پرسوں ظہرانہ دیں گے

Feb 15, 2019

اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب کے کرا¶ن پرنس محمد بن سلمان ہفتہ 16 فروری کی شام وزیراعظم ہا¶س میں وزیراعظم عمران خان سے ”ون آن ون“ ملاقات کریں گے۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ اس ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر جامع بات چیت ہو گی۔ ملاقات کے بعد سعودی شاہی مہمان وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بعد میں وزیراعظم پاکستان اور شاہی مہمان کے درمیان وفود کے ہمراہ بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اتوار 17 فروری کو صدر ڈاکٹر عارف علوی شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں لنچ دیں گے۔ اس لنچ میں مسلح افواج کے سربراہ‘ سپیکر‘ چیئرمین سینٹ اور وفاقی وزرائ‘ صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد ایوان صدر میں ایک پالیسی بیان بھی دیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے رائل طیارے میں پاکستان تک سفر کریں گے۔ ان کے ساتھ شاہی خاندان کے ارکان بھی ہوں گے۔ 467 سعودی مہمانوں جن میں شاہی خاندان کے ارکان‘ بزنس مین صنعتکار‘ سکیورٹی اور پروٹوکول کے اہلکار شامل ہیں، کو ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس دورے میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کرے گا جس کا حجم پندرہ سے بیس ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔
ون آن ون

مزیدخبریں