اہل تشیع کیخلاف فتوے دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے:سید جوادنقوی

Feb 15, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ اہل تشیع کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلا ف مقدما ت چلائے جائیں۔ اب اگر سپریم کورٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مذہبی منافرت دہشت گردی ہے اور اس پر کیس چلایا جائے تو تشیع کے خلاف جو منا فرت پھیلائی جا رہی ہے تو ان پر کیوں کیس نہیں چلایا گیا۔بلکہ ان کو سرکاری دعوتوں اور دوروں میں تو پروٹو کول دیا جاتا ہے۔ کسی نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا

مزیدخبریں