3افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب حکومت نے ایک افسر کو پنجاب سے ریلیو اور تین افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق مریم کیانی کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے انہیں اسٹیبلمشنٹ ڈویژن اسلام آباد میںڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر علی عباس کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے وزیراعلیٰ آفس پنجاب لاہور کے سپرد کی گئی ہیں ۔ محمد ایوب خان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر ، سپورٹس ، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کو ٹرانسفر کے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب نے تقرری کے منتظر جہانگیر انور کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر ، سپورٹس ، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم تعینات کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن