نائیجیریا: صدر لوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگر مچنے سے 12 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

Feb 15, 2019

نائجر(این این آئی) نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی تھی جہاں ہلاکتیں ہوئیں۔ پورٹ ہیرکورٹ ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی کے ترجمان کیم ڈینئل الیبیگا کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال میں 15 لاشیں لائی گئی جن میں سے 3 مرد اور دیگر خواتین تھیں۔کیم ڈینئل الیبیگا نے کہا کہ 12 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے جن میں سے 9 ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔قبل ازیں پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘کئی’ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کے مطابق ریلی میں بھگدڑ اس وقت مچی جب اڈوکیے امیسیکاما سٹیڈیم میں جلسہ ختم ہوتے ہی شہریوں نے واپسی کے لیے اس راستے کو چنا جو بند تھا۔ایک صحافی ایگوفے یافوگبورہی کا کہنا تھا کہ جو افراد پچھلے صفوں میں تھے ان کی جانب سے دھکے دے گئے جس کا دبائو اگلی صفوں میں کھڑے لوگوں پر پڑا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

مزیدخبریں