پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پلوامہ میں حملے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔
ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ وادی میں تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان نے بھارتی حکومت اورذرائع ابلاغ کے حلقوں میں ان عناصر کے بیانات کو سختی سے مسترد کردیاجوتحقیقات کئے بغیرحملے کو پاکستان سے منسلک کررہے ہیں۔