لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے قائدین نے سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو پاک سعودی عرب تعلقات کے استحکام کی دلیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا ، اسلام کے پیغام اعتدال و امن کو عام کرنے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان پاک سعودی عرب تعلقات کے استحکام کی واضح دلیل ہے، عمران خان کی حکومت میں اسلامی عرب ممالک سے تعلقات میںبہتری آئی ہے ، پاک سعودی عرب تعلقات سے خائف قوتیں جان لیں کہ ارض حرمین شریفین کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام پاک سعودی عرب تعلقات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش ، پروفیسر ذاکر الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کانفرنس کی صدارت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی، مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ جس طرح مسلمان حرمین شریفین میں ہر قسم کی فرقہ واریت اور تعصب سے بالا تر ہو کر متحدہوتے ہیں ، اسی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں عرب اور اسلامی ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، اسلامی ممالک کے مصائب اور پریشانیوں کا حل اتحاد اور وحدت میں ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی ، حرمین شریفین کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان پاک سعودی عرب تعلقا
محمد بن سلمان کے دورہ سے پاک سعودیہ تعلقات مستحکم ہوں گے:پیر نورالحق قادری
Feb 15, 2019