نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت کامقصدعوام کامعیارزندگی بہتربناناہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےسماجی ترقی کےکمیشن کےسالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان حکومت کامقصدعوام کامعیارزندگی بہتربناناہے،غربت کاخاتمہ،تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ نوجوان پاکستان کاسب سے بڑا اثاثہ ہیں،نوجوان آبادی پرتوجہ دیکرروشن مستقبل کی بنیادڈال سکتےہیں،تعلیم وصحت پرتوجہ دیکرہی دیرپامساوی ترقی کاحصول ممکن ہے۔