وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، جہاں وہ گورنر ہاوس میں اہم اجلاس کی صدرات کرینگے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدرات کرینگے۔ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاور کے دورے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کرینگے۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کرینگے۔