بدوملہی: بیٹی کی بارات پہنچتے ہی والد کا انتقال، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

Feb 15, 2020

بدو ملہی(نامہ نگار) بیٹی کی رخصتی سے پہلے ہی باپ دنیا سے رخصت ، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جامعہ مسجد نور نئی آبادی بدو ملہی کے موذن احمد علی کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور گھر میں بیٹی کی شادی تھی ،بارات گوجرانوالہ سے بدو ملہی پہنچی تواحمد علی جن کی عمر تقریباً70سال تھی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ میت گھر پہنچی تو ان کے گھر والوں نے بیٹی کو آنسوئوں اور سسکیوں میں رخصت کیا ،احمدعلی کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزیدخبریں