نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان کی لاہور بار کے کتاب میلے میں شرکت‘ مختلف سٹالز کا دورہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع کتاب میلہ میں شرکت کی۔ نامزد چیف جسٹس نے کتاب میلہ میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔انہوں نے کتاب دوستی کے حوالے سے بار کے اقدام کو سراہا۔ لاہور ہائیکورٹ بارکے نائب صدر کبیر چوہدری، سیکرٹری فیاض احمد رانجھا نے نامزد چیف جسٹس کو خوش آمدید کہا۔

ای پیپر دی نیشن